پاکستانتازہ ترین

معاونِ خصوصی برائے انڈسٹریز اینڈ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی گلگت بلتستان، محمد علی قائد نے کوآرڈینیٹر شاہ رئیس خان ،اے ڈی ڈی ڈی ایم اے ،تحصیل عملہ کے ہمراہ گلگت سے ملحقہ حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں بارگو، شروٹ، شکیوٹ اور ضلع غذر کے بیارچی کا تفصیلی دورہ کیا

معاونِ خصوصی برائے انڈسٹریز اینڈ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی گلگت بلتستان، محمد علی قائد نے کوآرڈینیٹر شاہ رئیس خان ،اے ڈی ڈی ڈی ایم اے ،تحصیل عملہ کے ہمراہ گلگت سے ملحقہ حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں بارگو، شروٹ، شکیوٹ اور ضلع غذر کے بیارچی کا تفصیلی دورہ کیا۔
بارگو شروٹ میں قائم متاثرین کیمپ کا معائنہ کیا، عوام کے مسائل سنے، تباہ شدہ گھروں کا جائزہ لیا اور بحالی کے حوالے سے محکمانہ اقدامات کی معلومات لیں۔
اہل علاقہ کی نشاندہی پر فوری طور پر محکمہ آبپاشی کو ہدایت جاری کی کہ تباہ شدہ چینل کی بحالی کی رپورٹ جلد از جلد پیش کی جائے تاکہ فصلوں کے تحفظ کے لیے ایمرجنسی اقدامات اٹھائے جا سکیں۔
شکیوٹ میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی، ان کا حوصلہ بڑھایا اور حکومت کی جانب سے بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
غذر کے علاقے بیارچی میں متاثرین کیمپ کا دورہ کیا، جہاں گلاپور یوتھ آرگنائزیشن کے ذمہ داران نے نقصانات پر بریفنگ دی اور مطالبات پیش کیے۔ متاثرین کو یقین دلایا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت پر حکومت تمام متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے گی۔
وزیر اعلیٰ نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے فوری بحالی کا عمل شروع کیا جائے۔
پی ڈبلیو ڈی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ایکسویٹرز کو بھی متحرک کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ہم اس آزمائش کی گھڑی میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بحالی کے تمام تر اقدامات کی خود نگرانی جاری رہے گی۔

Related Articles

Back to top button