
اسلام آباد : نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقا کا چہلم ملک بھر میں 20اکتوبراتوارکو انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایاجائے گا۔ اس دن کی مناسبت میں مساجد اور امام بارگاہوں سمیت مختلف مقامات پر مجالس و خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا امام بارگاہوں میں مجالس برپا ہونگی اور علما کرام وزاکرکربلا کے واقعہ پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے جبکہ ماتمی جلوس بھی نکالے جا ئینگے۔ ملک کے کئی شہروں میں موبائل فون سروس رات 10 بجے تک بند رہے گی مرکزی مجلس میں سخت سیکورٹی اورپولیس کی باری نفری تعینات ہوگی اور مرکزی جلوس کوخفیہ کیمروں سے مانیٹرنگ کیاجائے گا-




