بی ایم سی کوئٹہ ڈاکٹر فہیم خان نے اپنے عہدے کا چارج دوبارہ سنبھال لیا

0

کو ئٹہ:  میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال (بی ایم سی )کوئٹہ ڈاکٹر فہیم خان نے اپنے عہدے کا چارج دوبارہ سنبھال لیاہے ۔گزشتہ روز سروس ٹریبونل بلوچستان نے محکمہ صحت بلوچستان کے 5اور 7اگست 2019ء کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے ڈاکٹر فہیم خان کو بطور ایم ایس بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی تھی جس کے بعد گزشتہ روزڈاکٹر فہیم خان نے دوبارہ بطور ایم ایس بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کاچارج دوبارہ سنبھال لیاہے گزشتہ روز ہسپتال عملے نے انہیں ہار پہنائے اور کرسی پر بیٹھایا۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فہیم خان کاکہناتھاکہ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری اور صوبائی سیکرٹری صحت حافظ عبدالماجد کی واضح ہدایات اور خصوصی دلچسپی سے ہسپتال کو جدید خطوط پر استوار کررہے ہیں اس سلسلے میں ہسپتال میں ادویات کی قلت اور صفائی نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں بلکہ وہ خود اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر معاملات کو دیکھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ہم دستیاب وسائل میں عوام کو علاج ومعالجے کی سہولیات فراہم کرسکے ۔دوسری جانب عوامی حلقوں نے ڈاکٹر فہیم خان کی بطور ایم ایس بی ایم سی ہسپتال دوبارہ تعیناتی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ ہسپتال ہذا کی بہتری کے لیے تعمیری اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھے گے اور مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کریںگے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.