بنگلا دیش، نوبل انعام یافتہ ماہرِ معاشیات کے وارنٹ جاری
ڈھاکا: بنگلا دیش کی مقامی عدالت نے ماہرِ معاشیات اور نوبل انعام یافتہ محمد یونس کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے۔بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی عدالت نے محمد یونس کے خلاف ان کی کمپنی کے ملازمین کی برطرفی سے متعلق مقدمے کی سماعت میں عدالت نہ آنے پر ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی کے ملازمین کا عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں کہنا ہے کہ انہیں یونین بنانے پر ملازمت سے فارغ کیا گیا۔محمد یونس کے وکیل کا کہنا ہے کہ ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے محمد یونس نے مقدمے کی سماعت میں شرکت نہیں کی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ محمد یونس کی بنگلا دیش واپسی پر اس حوالے سے فوری کوئی قانونی قدم اٹھایا جائے گا۔
