اہم خبریںبین الاقوامی

کرغزستان: اپوزیشن کا سرکاری عمارات پر حملے کے بعد حکومت بنانے کا دعویٰ

کرغزستان کی اپوزیشن نے انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کی دو جماعتوں کو دھاندلی سے جتوانے کا الزام عائد کیا اور نتائج منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کے دوران سرکاری عمارات پر قبضے کرکے ملک میں حکومت سنبھالنے کا دعویٰ کر دیا۔

خبر ایجنسی ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق وسطی ایشیا کے اہم ملک کرغزستان کے صدر صورونبائی جین بے کوف کا کہنا تھا کہ ملک کو حکومت پر قبضے کی کوششوں کا سامنا ہے۔

کرغزستان میں عالمی طاقتوں کا اثر و رسوخ بھی ہے جہاں روس کا ایئربیس موجود ہے اور کینیڈا کی ملکیتی سونے کی سب سے بڑی کان بھی ہے۔

صدر صورونبائی جین بے کوف نے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سیکیورٹی کو حکم دیا کہ مظاہرین پر کوئی فائرنگ نہیں کی جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button