اہم خبریںبلوچستان

باپ کی ڈانٹ پر گھر سے نکلنے والا لڑکا خونخوار کتوں کا نشانہ بن گیا

قلعہ عبداللہ: بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں باپ کی ڈانٹ پر گھر سے نکلنے والا لڑکا خونخوار کتوں کا نشانہ بن گیا۔ اطلاعات کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے زڑہ بند کا رہائشی11سالہ لڑکا عبدالحنان ولد محمد قاسم کو گزشتہ رات باپ نے ڈانٹا تھا جس کی بناء پر وہ گھر سے نکلنے کے بعد قریبی باغ میں چلاگیا جہاں خونخوار کتوں نے موت کی نیند سلا دیا۔ صبح باغ کے چوکیدار نے دیکھا تو انتظامیہ کو اطلاع دی ۔انتظامیہ نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button