
کوئٹہ 20نومبر :۔صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمد عارف محمد حسنی نے لائیو اسٹاک ایکسپو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف کمپنیوں کے اسٹالز پر رکھے گئے لائیو اسٹاک سے متعلقہ اشیاء میں گہری دلچسپی ظاہر کی , اس موقع پر انہوں نے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پہلی مرتبہ لائیو اسٹاک ایکسپو کا انعقاد خوش آئند اور وقت کی اہم ضرورت ہے, انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے کی کثیر آبادی گلہ بانی کے شعبے سے وابستہ ہے لہٰذا اگر ہم اس شعبے کی ترقی کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں گے تو کوئی وجہ نہیں کہ یہاں کے لوگوں کو روزگار کے مواقع سمیت ان کی مالی مشکلات میں بھی کمی ممکن ہوسکے گا, صوبائی وزیر نے کامیاب اور شاندار ایکسپو کے انعقاد پر صوبائی مشیر لائیو اسٹاک مٹھا خان کاکڑ , سیکرٹری لائیو اسٹاک دوستین جمالدینی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مذکورہ لائیو اسٹاک ایکسپو سے صوبے کے مالداروںاور گلہ بانی کے شعبے کو پروان چڑھانے کیلئے سائنسی بنیادوں پر ماہرین کی تکنیکی اور تخلیقی صلاحیتوں سے نہ صرف استفادہ حاصل ہوگا بلکہ اس طرح کی مثبت سرگرمیاں صوبے کی معاشی ترقی میں بھی اضافے کا باعث بنیں گی۔



