اہم خبریںپاکستان

کورونا ویکسین؛ چین سے 2 کروڑ 75 لاکھ سے زائد ڈوز خریداری کے معاہدے طے پاگئے

اسلام آباد: پاکستان اور چین کے مابین 2 کروڑ 75 لاکھ  سے زائد کورونا ویکسین ڈوز خریداری کے معاہدے طے پاگئے۔ 

قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے چین سے بڑی مقدار میں کورونا ویکسین کی خریداری کرلی ہے، ویکسین میں سائینوفارم، سائینوویک اور کین سائینو شامل ہیں۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی خریداری چین سے کی گئی ہے، چین سے 2 کروڑ 75 لاکھ  سے زائد ڈوز خریداری کے معاہدے طے پائے ہیں، چینی کمپنیز سے خام مال اور تیار کورونا ویکسین کی خریداری کی گئی ہے۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ سائینو فارم کی 2 کروڑ 30 لاکھ ڈوز کی خریداری کا معاہدہ طے پایا ہے، سائینوفارم پاکستان کو دسمبرتک مرحلہ وار ویکسین فراہم کرے گی، جب کہ کین سائنو سے 20 لاکھ سے زائد تیار ویکسین اور خام مال کا معاہدہ طے پایا ہے، پاکستان نے سائنو ویک سے ویکسین کی 25 لاکھ ڈوز کی خریداری کی ہے۔

واضح رہے کہ 9 جون کو وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 1 ارب ڈالر کی منظوری دی گئی تھی، اجلاس میں 1 ارب ڈالر کی کین سائنو، سائنوفارم، سائنو ویک، فائزر ویکسین خریدنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button