اسلام آباد (این این آئی)اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے مطالبہ پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے بل کو غیر مناسب قرار دیدیا۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ملک ابھی معاشی بحران سے پوری طرح نہیں نکلا، اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے وقت مناسب نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں وقت لگے گا، وزیر اعظم پاکستان عمران کے وزن کے مطابق ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے حکومت کفایت شعاری پر عمل پیرا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ وزیر اعظم کی مربوط معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک میں معاشی بحران سے نکل رہا ہے، موجودہ وقت تنخواہوں میں اضافے سے ملکی خزانے پر بھاری بوجھ پڑیگا۔ اسد قیصر نے کہاکہ اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ تب کیا جائے جب ملکی خزانے اس بوجھ کو برداشت کر سکے۔
Check Also
Close



