اہم خبریںبلوچستان

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ حکومت نے سپریم کورٹ سے حکم امتناع مانگ لیا

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر سپریم کورٹ سے حکم امتناع مانگ لیا ۔حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کو حکم امتناع میں استدعا کی گئی ہے کہ نظرثانی درخواست پر فیصلے تک 28 نومبر کے حکم پر عملدرآمد معطل کیا جائے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 نومبر کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حکومتی نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکومت کو 6 ماہ میں اس حوالے سے قانون سازی کرنے کا حکم دیا تھا۔وفاقی حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق عدالتی فیصلے پر سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button