اہم خبریںکھیل

سینتوکی نو بال معاملے کو بورڈ دیکھ رہا ہے، چیف ایگزیکٹو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نظام الدین

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین نے کہا ہے کہ بی پی ایل میں ویسٹ انڈین فاسٹ بولر سینتوکی کے نو بال کرانے کے معاملے کو بورڈ اپنے طور پر دیکھ رہا ہے، عوامی سطح پر کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے۔ڈھاکا میں بنگلادیش پریمیر لیگ کے افتتاحی میچ میں چٹوگرام چیلنجرز اور سلہٹ تھنڈرز کے درمیان مقابلہ تھا، جس میں سلہٹ تھنڈرز سے کھیلنے والے ویسٹ انڈین فاسٹ بولر سینتوکی کے پہلے اوور کی پانچویں گیند نو بال قرار پائی تھی۔سینتوکی کا پیر کریز سے خاصا باہر تھا، اس گیند کا جب ایکشن ری پلے دکھایا گیا تو کمنٹیٹرز بھی حیران رہ گئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button