اہم خبریںپاکستان

سپریم کورٹ ، ائیر مارشل ارشد محمود ملک کی تعیناتی سے متعلق کیس میں اٹارنی جنرل کی جانب سے التواء کی درخواست منظور

 اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں ائیر مارشل ارشد محمود ملک کی تعیناتی سے متعلق کیس میں اٹارنی جنرل کی جانب سے التواء کی درخواست منظور کرلی کرلی گئی ۔ منگل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ دور ان سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بیان دیاکہ اٹارنی جنرل اس کیس میں خود پیش ہوناچاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عدالت سے استدعاہے کہ اس کیس کواٹارنی جنرل کی وطن واپسی تک ملتوی کیا جائے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ دونئی درخواستیں اس مقدمے میں دائرہوئی ہیں،عمرلاکھانی کی جانب سیدرخواست آئی ہے جبکہ دوسری درخواست ایرا کے تین افسران کی جانب سے آئی۔عدالت نے عمرلاکھانی کی درخواست پرفریقین کونوٹس جاری کردیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ عمرلاکھانی آپ کودرخواست میں اپناحق دعویٰ ثابت کرناہوگا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ایرا کا اور پی آئی اے کا کیا تعلق ہے؟ ۔ درخواست گزار افسران نے کہاکہ ہمارے چیئرمین بھی بیک وقت چار عہدوں پر براجمان ہیں۔ دور ان سماعت عدالت نے ایرا افسران کی درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ نعیم بخاری آپ سے پوچھاتھاکہ ارشدمحمودملک پی آئی اے میں رہناچاہتے ہیں یاپاک فضائیہ میں؟۔ نعیم بخاری نے کہاکہ مجھے مزیدوقت دیدیں آئندہ سماعت پر عدالت کوارشد ملک کے جواب سے آگاہ کردوں گا۔ بعد ازاں عدالت نے مقدمے میں التواء کی درخواست منظور کرلی تے ہوئے کیس کی سماعت 11مارچ تک ملتوی کردی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button