بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں 5 سے 7 اپریل کے دوران بارش اور آندھی چلنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں 5 سے 7 اپریل کے دوران بارش اور آندھی چلنے کا امکان ہے، کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلات، خضدار، لسبیلہ، گوادر، تربت اور پنجگور میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں 6 سے 9 اپریل کے دوران بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے دوران تیز آندھی اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فصلوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں اور درختوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو پہاڑی علاقوں میں محتاط رہنے اور موسمی صورتحال سے آگاہ رہنے کی ہدایت کی، تیز ہواؤں اور آندھی کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اربن فلڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا بھی امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button