
کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا کہ ہے وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت اپنے پانچ سال مکمل کریگی ، خواہشات پر کوئی پابندی نہیں لیکن صوبائی حکومت مضبوط اور مستحکم ہے ، بلوچستان عوامی پارٹی میں ایسا کوئی اختلاف نہیں کہ جسے مل بیٹھ کر حل نہیں کیا جاسکتا، بطور جنرل سیکرٹری سنیئر قیادت کے مابین اختلافات حل کرنے کیلئے کردار اداکرونگا،یہ بات انہوں نے جمعرات کو بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں فلاحی تنظیم کی جانب سے بی اے پی کے رہنمائوں منطور کاکڑ، ثناء درانی ، سماجی کارکن سلیمان خان کو تعریفی شیلڈ دینے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پارٹی رہنماء سردار نور احمد بنگلزئی ، فلاحی تنظیم کے کوآرڈینیٹر سید نصیب اللہ آغا سمیت دیگر بھی موجود تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے ماضی میں جس طرح بلوچستان کو نظر انداز کیاگیا وہ سب کے سامنے ہے موجود ہ وفاقی حکومت نے پی ایس ڈی پی میں نہ صرف بلوچستان کے لئے منصوبے رکھے بلکہ انکی تکمیل کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں صوبے میں ڈیم ، سڑکیں ، زراعت کے لئے سولر پینل ، ملازمتوں میں مختص کوٹہ ،این ایف سی کے تحت مختص کوٹہ پر عملدرآمد سمیت دیگر اقدامات جاری ہیں انہوں نے کہا کہ پانچ سالہ دور کی تکمیل تک بلوچستان میں ترقی کی رفتار کو بڑھایا جائیگا اور عوام ماضی کی نسبت واضع تبدیلی محسوس کریگی ، انہوں نے کہا کہ پارٹیوں میں اختلافات ہوتے رہے ہیں بلوچستان عوامی پارٹی میں کوئی ایسا سنجیدہ اختلاف نہیں جو حل نہیں کیا جاسکتا بطور پارٹی کے جنرل سیکرٹری پارٹی کی قیادت کے درمیان تعلقات کو بہتر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیارہوں ، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان ہی آئندہ پانچ سال صوبے کے وزیراعلیٰ ہونگے خواہشات رکھنے پر کوئی پابند ی نہیں ہے لیکن میری رائے ہے کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور صوبائی وزیر اپنے محکموں میں بہتر کام کر رہے ہیں وزیراعلیٰ کی قیادت میں بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے صوبے میں پہلی بار سی اینڈ ڈبلیو یا دیگر ایک دو محکموں سے ہٹ کر کام ہورہا ہے وزیراعلیٰ نے لائیوسٹاک ، زراعت ،کھیل سمیت دیگر محکموں پر توجہ دی ہے یہی وجہ ہے بلوچستان میں پہلی بار مائنز اینڈ منرل پالیسی بنی، لائیوسٹاک ایکسپو ہوا، کسانوں کو گرین ٹریکٹر دئیے جارہے ہیں ، تمام اضلاع میں اسپورٹس کمپلکس اور تعلیمی ادارے بن رہے ہیں ، گرلز کالجز کو بسیں دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور برفباری میں وزیراعلی، وزیر پی ڈی ایم اے ، ایڈومینسٹریٹر کوئٹہ ، ڈی جی پی ڈی ایم اے ، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر خود گرائونڈپر موجود رہے اور ریکارڈ برفباری میں عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا ، بلوچستان آنے والے دنوں میں مزید ترقی کریگااور صوبے میں معاشی ، سماجی ،اقتصادی تبدیلیاں رونما ہونگی۔



