اہم خبریںپاکستان

معیشت سے متعلق اچھی خبر، نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 447 ملین ڈالر رہا

اسلام آباد : وزیراعظم نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے باوجود پاکستان کی معاشی صورتحال اچھی رہی ہے، نومبر میں پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ 44 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ ماشااللہ، کورونا وبا کے باوجود ملکی معاشی صورتحال کے حوالے سے اچھی خبر یہ ہے کہ نومبر میں کرنٹ اکاونٹ 44 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔ رواں مالی سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 60 کروڑ ڈالر سرپلس رہا، گزشتہ سال اس عرصے میں 1 ارب 70 کروڑ ڈالر کا خسارہ تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button