پاکستانتازہ ترین

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا یومِ عاشور کے جلوس کے دوران انتظامی اسٹال کا دورہ

گلگت
یومِ عاشور کے موقع پر نکالے جانے والے مرکزی جلوس کے دوران چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے جلوس کے روٹ پر قائم انتظامی اسٹال کا دورہ کیا اور موقع پر سیکورٹی، طبی امداد، صفائی، اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف سیکریٹری نے متعلقہ محکموں کے افسران سے جلوس کی روانی، شرکاء کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے واضح ہدایات جاری کیں کہ تمام ادارے باہمی ہم آہنگی اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت اپنے فرائض انجام دیں تاکہ جلوس پُرامن اور بخیر و خوبی اختتام پذیر ہو۔جب جلوس چیف سیکریٹری آفس کے سامنے سے گزرا تو اعلیٰ حکام بھی موقع پر موجود تھے اور جلوس کی پیش رفت اور سیکیورٹی صورتحال کا بغور مشاہدہ کرتے رہے۔چیف سیکریٹری لگے بلتستان نے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور یومِ عاشور کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام اداروں کی مسلسل نگرانی اور بھرپور تعاون پر زور دیا۔
##

Related Articles

Back to top button