اہم خبریںکھیل

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم (کل) اسلام آباد پہنچے گی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ میچ میں شرکت کیلئے مہمان ٹیم 5 فروری بروز بدھ کی صبح اسلام آباد پہنچے گی ، قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی 3 فروری بروز پیر کی شام راولپنڈی میں رپورٹ کریں گے۔ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم میچ کیلئے اپنے تربیتی سیشن کا آغاز منگل سے کریگی ، بنگلہ دیش ٹیم بدھ کی دوپہر پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں پریکٹس کرے گی۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق(آج) منگل کو دوپہر ساڑھے بارہ بجے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ایک ممبر کی پریس کانفرنس ہوگی ،دوپہر ایک بجے قومی کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کا آغاز کریگی ۔ (کل)بدھ کو دوپہر ڈیڑھ بجے دونوں ٹیموں کے پریکٹس سیشن کا آغاز ہوگا ،پریکٹس سیشنز سے قبل دونوں ٹیموں کے اسکواڈ میں شامل ایک ایک ممبر پریس کانفرنس کریں گے،جمعرات کو صبح 10 بجے پنڈی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے پریکٹس سیشن کا آغاز ہوگا ،دوپہر 12 بجے دونوں ٹیموں کے کپتان پری سیریز میڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے،پری سیریز میڈیا کانفرنس کے بعد دونوں کپتان سیریز کی ٹرافی کے فوٹو شوٹ میں شریک ہوں گے۔ سات فروری کو صبح ساڑھے نو بجے ٹاس ہوگا اور صبح 10 بجے: میچ کا آغاز ہوگا ۔جمعہ کے روز پہلا سیشن صبح 10 سے ساڑھے بارہ بجے تک جاری رہے گا جس کے بعد ایک گھنٹے کی لنچ بریک ہوگی،میچ کے دوران ہر روز کھیل کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے نمائندگان پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان کے مطابق میڈیا نمائندگان، پیر مہر علی شاہ ایگری کلچرل یونیورسٹی میں واقع پولٹری ریسرچ، میں گاڑیاں پارک کرسکیں گے ،میڈیا نمائندگان کا داخلہ مری روڈ کی طرف موجود فوڈ اسٹریٹ گیٹ سے ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button