گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے چلاس تھور میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے اور ایف سی اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت پر تعینات اہلکاروں پر شرپسندوں کا حملہ ایک ناقابل برداشت عمل ہے۔
ایمان شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے محکمہ داخلہ کو واقعے کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے اور ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
معاون خصوصی نے شہید ایف سی اہلکار کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔




