اہم خبریںپاکستان

اسلام آبادہائیکورٹ‘سنتھیا ڈی رچی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے عدالتی فیصلے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: اسلام آبادہائیکورٹ نے سنتھیا ڈی رچی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے عدالتی فیصلے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ مقامی عدالت کے فیصلے میں مقدمہ اندراج کا حکم تو نہیں دیا گیا ،عدالت نے صرف ایف آئی اے کو انکوائری کاکہا ہے،ہم کیس کے میرٹس پر نہیں جائیں گے لیکن ایف آئی آر کا حکم نہیں دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں امریکی خاتون صحافی سنتھیا ڈی رچی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے عدالتی فیصلے کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی ،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ مقامی عدالت کے فیصلے میں مقدمہ اندراج کا حکم تو نہیں دیا گیا ،عدالت نے صرف ایف آئی اے کو انکوائری کاکہا ہے۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ جہاں ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کاکہاگیا ہم نے اس کوچیلنج کیا ہے،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ عدالت اس طرح کسی ادارے کی انکوائری میں مداخلت نہیں کرتی ،ہم کیس کے میرٹس پرنہیں جائیں گے لیکن ایف آئی آر کا حکم نہیں دیا گیا،یہ انکوائری ہے اور ایف آئی اے نے اس معاملے کو دیکھنا ہے ،عدالت نے سنتھیا ڈی رچی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے عدالتی فیصلے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button