
لاہور( این این آئی)شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ شہزور کے درمیان علیحدگی کی خبریںگردش کرنے لگیں ۔ یہ اطلاعات ہیںشہروز سبزواری اور سائرہ شہروز نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا تاہم دونوں اداکاروں نے باقاعدہ طور پر اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔شوبز ویب سائٹ ری ویو اٹ پی کے نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیاہے کہ شہروز سبزواری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اب اپنی اہلیہ کے ساتھ نہیں رہتے اور انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔دوسری جانب مینگو باز نے بھی اپنی رپورٹ میں چہ مگوئیوں اور ذرائع سے خبر دی کہ دونوں اسٹارز کے درمیان علیحدگی کی خبریں ہیں۔ویب سائٹ نے اپنی خبر میں سوشل میڈیا پر چلنے والی چہ مگوئیوں اور خبروں کو بنیاد بناتے ہوئے کہا کہ اگرچہ دونوں اداکاروں نے اپنی علیحدگی سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا تاہم خبریں ضرور ہیں کہ دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر کئی ہفتوں سے جاری تھیں اور اب ان خبروں میں شدت آگئی ہے۔سوشل میڈیا میں سامنے آنے والی رپورٹس میں شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز کی جانب سے کئی ہفتوں سے ایک دوسرے کے ساتھ کوئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کیے جانے کو ایک سبب قرار دیتے ہوئے دعوے کیے جا رہے ہیں کہ دونوں کے درمیان اختلافات تھے جس کے باعث اب انہوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔شہروز سبزواری اور سائرہ نے 2012 میں شادی کی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔ان کی جوڑی کا شمار شوبز انڈسٹری کی مقبول اور خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا ہے اور دونوں کو ہر بار ایک ساتھ دیکھا گیا، تاہم گزشتہ چند ہفتوں کے دوران انہیں کسی بھی پارٹی میں ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا۔جہاں ان دونوں کی علیحدگی کی خبریں چل رہی ہیں، وہیں یہ بات اہم ہے کہ سائرہ شہروز کے سوشل میڈیا اکائونٹس پر ان کے نام کے ساتھ شہروز کا نام اب بھی لگا ہوا ہے۔




