لوگ ایم این اے اور وزیر بننا چاہتے ہیں، میں ان لالچوں سے بالا ترہوگیا ہوں، شاہ محمود
ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ لوگ ایم این اے اور وزیر بننا چاہتے ہیں تاہم میں ان لالچوں سے بالا تر ہوگیا ہوں۔
ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 36 سال مسلسل سیاست کی اور اپنا دامن صاف رکھا جب کہ لوگ ایم این اے اور وزیر بننا چاہتے ہیں تاہم میں ان لالچوں سے بالا تر ہوگیا ہوں، اب سیاست صرف بڑے مقصد کے لیے کروں گا، ذاتی مفاد کے لیے سیاست نہیں کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ تین مرتبہ خانہ کعبہ اورتین مرتبہ آقائے دوجہاں کے حجرے میں گیا ہوں، مجھ میں کوئی خوبی نہیں ہے یہ سب میرے مالک کا کرم ہے۔