طوفانی بارشوں سے کچھی میں بہت بڑے پیمانے پر مالی و فصلوں کو نقصان پہنچاہے،سردار یارمحمدرند
کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی سربراہ سردار یار محمد رند نے گزشتہ روز کچھی میں طوفانی بارشوں سے ہونے والے نقصان پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز طوفانی بارشوں سے کچھی میں بہت بڑے پیمانے پر مالی و فصلوں کو نقصان پہنچاہے، گزشتہ روز کی طوفانی بارشوں سے مال مویشی ہلاک ہونے، اور تیار فصلیں تباہ ہوئیں جس سے علاقے کے لوگوں کو بہت بڑا نقصان ہواہے پی ڈی ایم اے اور صوبائی حکومت لوگوں کے نقصانات کو ازالہ کرنے کے لئے فی الفور اقدامات کریں ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے اب تک کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا گیا پی ڈی ایم اے جلد سے جلد ہنگامی بنیادوں پر ریلیف آپریشن شروع کریں اور لوگوں کے نقصانات کا ازالہ کریں ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال سیلاب کے بعد سے اب تک کسان اور مال بردار افراد کے نقصانات کا ازالہ نہیں ہوا تھا کہ حالیہ طوفانی بارشوں نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی ہے صوبائی حکومت و پی ڈی ایم اے متاثرین کے لئیے جلد سے جلد اقدامات کرے