سارہ علی خان مقبوضہ کشمیر پہنچ کرشاعرہ بن گئیں

0

ممبئی ( شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ سارہ علی خان شاعرہ بن گئیں، انہوں نے اپنے حالیہ دورہ مقبوضہ کشمیر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرشیئر کی جس میں انہیں شعر کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے ۔ اس ویڈیو میں سارہ علی خان ایک ندی کے کنارے کھڑی ہیں جب کہ سردی سے بچنے کیلئے انہوں نے سرمئی جرسی کے ساتھ اون کی ٹوپی بھی پہنی ہوئی ہے ۔سارہ علی خان نے انگریزی میں شعر کہا جس میں انہوں نے اپنے اردگرد کے حسین اور دلکش ماحول کی وضاحت کی جبکہ ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہہ دیا کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں بہت فنی ہوں تو میری ویڈیو کو شیئر اور سبسکرائب کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.