بھارت کی ٹو ئٹر کو آخری وارننگ
نئی دہلی : بھارتی وزارت الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اپنے آخری نوٹس میں کہا کہ ٹویٹر کی جانب سے نئے سوشل میڈیا قوانین کی پاسداری سے انکار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے اپنے پلیٹ فارم کو بھارتیوں کیلئے محفوظ بنانے میں خاص دلچسپی نہیں۔ امید ہے کہ ٹویٹر کی انتظامیہ خیرسگالی کا اظہار کرتے ہوئے آخری نوٹس کی پاسداری کرے گی۔ نئی دہلی میں ٹویٹر کے ترجمان نے نوٹس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔