اہم خبریںپاکستان

کورونا کے وارجاری، ملک بھر میں مزید 76 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

اسلام آباد  : کورونا کے وار تھم نہ سکے، ملک بھر میں کورونا سے مزید 76 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 52 ہزار 427 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔

جان لیوا وائرس کے وار جاری، اموات اور نئے کیسز کا سلسلہ رک نہ سکا، ملک میں مزید 76 افراد انتقال کر گئے، مجموعی اموات کی تعداد21 ہزار 265 ہو گئی ،مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ ایک صفر ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں ایک ہزار 629 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اب تک کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9لاکھ 32 ہزار 140 ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button