• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ایشیئن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں کامیابیوں پر پاکستانی اسکواش کھلاڑیوں کو خراج تحسین، قوم کو مبارکباد

web desk by web desk
July 5, 2025
in پاکستان, تازہ ترین
0

لاہور ۔5جولائی :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایشیئن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں کامیابیوں پر پاکستانی اسکواش کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم آ فس کے پریس ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان میں وزیراعظم نے انڈر 15 مقابلوں میں نعمان خان، انڈر 13 مقابلوں میں سہیل عدنان کو سونے کے میڈل اور انڈر 15 میں احمد ریان خلیل اور گرلز انڈر 13 مقابلوں میں ماہ نور علی کو سلور میڈل حاصل کرنے پر کھلاڑیوں اور پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایشیئن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کی جیت حاصل کی اور پورے ٹورنامنٹ میں سات میڈل جیت کر کھلاڑیوں نے پوری قوم کے دل جیت لئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ دعا ہے کہ آپ کی کامیابیوں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے

Previous Post

دیہی آبادی کی ترقی کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام 

Next Post

حکومتی اقدامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شبانہ روز محنت سے عاشورہ پر امن گزرے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی

Next Post

حکومتی اقدامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شبانہ روز محنت سے عاشورہ پر امن گزرے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.