اہم خبریںپاکستان

کراچی میں کورونا کی موجودہ صورتحال، دو مسافر ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا

کراچی :  کراچی میں کورونا کی موجودہ صورتحال میں ٹرین آپریشن کو محدود کر دیا گیا۔ کراچی کینٹ اسٹیشن سے چلنے والی دو مسافروں ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا۔

دن بہ دن کورونا کیسیز کی صورتحال حال سنگین ہوتی جا رہی ہے جس کے سبب ٹرین آپریشن محدود کرتے ہوئے کراچی سے لاہور کے درمیان چلنے والی جناح ایکسپریس کو معطل کر دیا گیا۔ ریلوے حکام نے مسافروں کو قراقرم ایکسپریس میں ایڈجسٹ کرنے کی ہدایت دے دی۔

کراچی اور اسلام آباد کے درمیان چلنے والی گرین لائن ایکسپریس کو بھی معطل کیا گیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے 02 گاڑیوں میں کنفرم ٹکٹ رکھنے والوں کو دوسری ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائیگا اور گرین لائن کے مسافروں کو سرسید ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button