شوبز
شرمیلا کی شکایت پر وفاقی محتسب نے نادیہ کو تبصرے سے روک دیا

کراچی : وفاقی محتسب نے نادیہ خان کو شرمیلا فاروقی کی شکایت پر انیسہ فاروقی کے معاملے پر سوشل میڈیا پر تبصرے سے روک دیا۔
شرمیلا فاروقی نے اپنی شکایت پر وفاقی محتسب کے دفتر کا ایک آرڈر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر پوسٹ کیا جس میں بتایا گیا کہ نادیہ خان ، انیسہ فاروقی کی ویڈیو کے معاملے پر 4 فروری تک کسی بھی میڈیا کو ذریعہ بنا کر اس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتیں۔ نادیہ خان کو 4 فروری کو پیش ہونے کا نوٹس بھی جاری کیا گیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ نادیہ خان اور پی پی رہنما و رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے ایک دوسرے کو 5، 5 کروڑ ہرجانے کے نوٹس بھجوا رکھے ہیں۔



