شوبز
اداکاری نے میرا خوف ختم کر دیا ہے :حبا بخاری

اسلام آباد : انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دلنشین کرنے کی وجہ اس کا منفی کردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اداکاری کے شعبے میں آنے کے بعد ایک فائدہ یہ ہوا کہ اب وہ وہ کام بھی کرتی ہیں جو شاید وہ اداکارہ نہ ہوتیں تو کبھی نہ کرتیں۔انہوں نے کہا کہ جن چیزوں سے وہ ڈرتی تھیں اب اپنے کردار کی ضرورت کے پیش نظر و ہ کرتی ہیں جس سے ان کے اندر کا خوف ختم ہو گیا ہے ۔




