بین الاقوامی
میانمار،مظاہرے ، ہڑتال، کرنسی کی قلت کی افواہ پر بینکوں کے باہر لائنیں

ینگون : نیوز ایجنسی کے مطابق افواہوں کی وجہ فوجی حکمرانوں کی جانب سے بینکوں سے روزانہ رقم نکلوانے کی حد مقرر کرنا ہے جس کے تحت ہر ایک بینک برانچ سے صرف 200 صارفین پانچ لاکھ کیات روزانہ نکلوا سکتے ہیں۔ادھر فوجی بغاوت کے خلاف ملک گیر ہڑتال کی کال کے باعث میانمار میں صرف فوج کے زیر کنٹرول بینک ہی کام کر رہے ہیں، نجی بینکوں میں سے بیشتر مکمل طور پر بند جبکہ سرکاری بینک جزوی طور پر کھلے ہیں ۔مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔



