بین الاقوامی
چینی صدر کی جانب سے سورینام کی نومنتخب صدر جینفر سیمنز کو مبارکباد
بیجنگ ۔13جولائی :چین کے صدر شی جن پنگ نے جینفر سیمنز کو جمہوریہ سورینام کی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔چینی میڈیا کے مطابق تہینتی پیغام میں شی جن پنگ نے کہا کہ سورینام کیریبین میں چین کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔
سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 49 برسوں کے دوران دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے چین سورینام تعلقات صحت مند اور مستحکم انداز میں فروغ پائے ہیں، مختلف شعبوں میں عملی تعاون میں نتیجہ خیز ثمرات برآمد ہوئے ہیں اور کثیر الجہتی امور میں قریبی تعاون برقرار رکھا گیا ہے۔




