اسلام آباد پولیس کے لئے چین کا 20 ہزار حفاظتی ماسک کا تحفہ

0

اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد پولیس کے لئے چین کی طرف سے 20 ہزار حفاظتی ماسک کا تحفہ دیا گیا ہے ۔آئی جی عامر ذو الفقار نے اس موقع پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔چینی سفیر کا کہناتھاکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے اسلام آباد پولیس فرنٹ لائن پر خدمات انجام دے رہی ہے۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پاک چین دوستی سمندر سے گہری اور ہمالیہ سے اونچی ہے۔ پاکستان چین کے تعاون سے کورونا جیسی مہلک وبا پر قابو پا لے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.