روسی صدر پیوٹن زندہ بھی ہیں یا نہیں؟ یوکرین ڈیفنس انٹیلیجنس چیف
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے تین باڈی ڈبلز ہیں، یوکرینی وزارت دفاع کے سربراہ نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا پیوٹن زندہ بھی ہیں یا نہیں؟
یوکرینی وزارت دفاع میں انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ میجر جنرل کائریلو بدانوف نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن کے تین باڈی ڈبلز ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کو روسی صدر کے تین باڈی ڈبلز کے متعلق معلوم ہے لیکن اب بھی ہم کُل تعداد سے واقف نہیں۔ یوکرینی جنرل نے کہا کہ تینوں باڈی ڈبلز نے پیوٹن جیسا نظر آنے کے لیے پلاسٹک سرجریز کروائی تھیں۔