ایتھوپیا اور تیگرائی باغیوں میں جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا؛ افریقی یونین
افریقی یونین کا کہنا ہے کہ ایتھوپیا کی حکومت اور تیگرائی باغی افواج نے جنوبی افریقا میں ہونے والے مذاکرات کے بعد لڑائی ختم کرنے پر باضابطہ طور پر اتفاق کرلیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی یونین کی جانب سے ثالثی کا کردار ادا کرنے والے اولوسیگون اوباسانجو نے ایک پریس کانفرنس میں اس اہم پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایتھوپیا کے شمالی علاقے ٹائیگرائی میں فریقین نے لڑائی کے مستقل خاتمے پر اتفاق کیا ہے۔