
وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر سردار یار محمد رند کے اسمبلی میں حالیہ بیان کے حوالے سے بیان اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے لیکن شائستگی اور اخلاقی اصولوں کا پاس ہمیشہ رکھنا چاہیے۔تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر سردار یار محمد رند نے اسمبلی میں جو کچھ کہا وہ ان کی پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔
سردار یار محمد رند کا غصہ اور ان کی پارٹی کے رہنما وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تقریر ان کی خواہش ہے۔سردار یار محمد رند اس طرح کا اظہارِ پہلے بھی کر چکے ہیں۔آگر وہ معاون خصوصی اور وزارت چھوڑنا چاہتے ہیں تو ان کو روکا نہیں جا سکتا۔ سیاسی امور میں جذباتی اظہار سے گریز کرنا ہی مناسب ہے۔



