
اسلام آباد (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں (آج) ہفتہ کو مزید دو میچ کھیلے جائینگے ، پہلا میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاورزلمی کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔تفصیلات کے مطابق (آج) ہفتہ کو ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کے درمیان میچ دوپہر دو بجے شروع ہوگا فیصل خان آفریدی اور آصف یعقوب (آن فیلڈ امپائرز)، شوزب رضا(تھرڈ امپائر)، اسلم بڑیچ (فورتھ امپائر) اور جاوید ملک (میچ ریفری) کے فرائض سر انجام دینگے ۔ شیڈول کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جو شام سات بجے شروع ہوگا ۔رینمور مارٹینیز اور طارق رشید(آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)،ماجدحسین (فورتھ امپائر) اور روشن ماہانامہ (میچ ریفری) کے فرائض سرانجام دینگے ۔یاد رہے کہ لیگ کا فائنل میچ 22مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔



