اہم خبریںبلوچستان

بلوچستان ہیلتھ کارڈ منصوبے کے اجراء پر کام شروع کردیا گیا ہے ، جام کمال

کوئٹہ  : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان ہیلتھ کارڈ منصوبے کے اجراء پر کام شروع کردیا گیا ہے اس منصوبے سے ہر شخص کو نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات مہیا ہونگی ،یہ بات انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت یونیورسل ہیلتھ کارڈ شروع کرنے جارہی ہے ۔ جو کہ ہر شخص کے لئے ہوگا منصوبے کے تحت بلوچستان کے ہر فرد کو نجی اور سرکاری سطح پر صحت مراکز میں علاج معالجے کی سہولیات ملیں گی انہوں نے کہا کہ منصوبے کے انتظامی ڈھانچے کو مکمل کرنے کے لئے بھر تیوں کا عمل شروع کردیا گیا ،ایک اور ٹوئٹ میں وزیراعلیٰ نے لکھا کہ وفاق اور صوبوں کو پنش بل کی صورت میں مستقبل میں سب سے بڑے چیلنج کا سامنا کر نا پڑیگا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button