فضائی آلودگی کے باعث15 برس پرانی گاڑیوں کو پیٹرول نہیں ملے گا،نئی دہلی حکومت

0 44

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ جلد شہر میں 15 برس سے پرانی گاڑیوں کو ایندھن کی فراہمی پر پابندی عائد کرنے والے ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق نئی دہلی کی حکومت نے شہر میں بڑھتی ہوئی آلودگی کو کم کرنے کی کوششوں کے ضمن میں فیصلہ کیا ہے15 برس پرانی گاڑیوں کو پیٹرول نہیں دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نئی دہلی میں 10 سے 15 برس پرانی کاروں کا داخلہ پہلے ہی منع ہے لیکن اس ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والی کئی گاڑیاں اب بھی سڑکوں پر دکھائی دیتی ہیں۔دہلی کے وزیر ماحولیات مجندر سنگھ سِسرا نے مڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فضائی آلودگی سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور ان کے علاج سے متعلق ایک طویل اجلاس میں پرانی گاڑیوں کو ایندھن (پیٹرول اور ڈیزل) فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.