دبئی میں ٹریفک حادثہ، ڈرائیور ہلاک
:متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے علاقے جبل علی میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ٹرالر کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔امارات الیوم کے مطابق دبئی پولیس نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جبل علی کے علاقے میں پیس آنے والے حادثے میں ایک ٹرالر میں آگ لگ گئی اور وہ اپنی لین سے ہٹ کر ایک دوسری گاڑی سے ٹکرا گیا جسکے نتیجے میں آگ لگنے والے ٹرالر کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا جبکہ ٹرک ڈرائیور شدید زخمی ہوا جس ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ٹریفک پولیس کی ٹیم حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔