
سعودی عرب کے مزید قافلے امداد اور طبی سامان لے کر شمالی غزہ پہنچ گئے
سعودی عرب کے مزید قافلے امداد اور طبی سامان لے کر شمالی غزہ پہنچ گئے۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے تحت نئے قافلے امداد اور طبی سامان لے کر رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے شمالی غزہ پہنچ گئے ہیں۔
یہ امداد غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں اور صحت مراکز میں فلسطینی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی مہم کا ایک حصہ ہے۔ سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج نے جو غزہ کی پٹی میں شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹیو پارٹنر ہے، متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر امداد کی تقسیم کی تیاری کررہی ہے۔ یہ امداد سعودی عرب کے انسانی کردار کے فریم ورک کے تحت آتی ہے جس کا مقصد مختلف بحرانوں اور مصائب میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے رہنا ہے۔