آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے ہرا کر گروپ اے ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی

0 6

:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے ہرا کر گروپ اے ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 249 رنز بنائے۔ شریاس آئیر نے نصف سنچری اسکور کی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 205 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

کین ولیمسن کی 81 رنز کی رائیگاں گئی۔ ورن چکرورتی نے 5 وکٹیں حاصل کیں اور مرد میدان قرار پائے۔ بھارت کی ٹیم سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے نبرد آزما ہو گی جبکہ نیوزی لینڈ کو جنوبی افریقہ کا چیلنج درپیش ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ سٹیج کے آخری میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔ شریاس آئیر نے 79 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ ہاردیک پانڈیا 45 ، اکشر پٹیل 42 اور کے ایل راہول 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

میٹ ہینری نے عمدہ باؤلنگ کی اور پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 45.3 اوورز میں 205 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کین ولیمسن نے 81 رنز بنائے تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

بھارت کے ورن چکرورتی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.