مفت لیپ ٹاپ حاصل کریں! اہل طلبہ کے لیے زبردست موقع

0 34

پنجاب کے طلبہ کیلے خوشی کی خبر ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا ۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر لنک مشتہر کردیا گیا ہے، جہاں بی ایس کہ طلبہ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لیپ ٹاپ اسکیم کہ آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کہ تحت 1 لاکھ دس ہزار طلبہ میں جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔

رمضان کی خوشی میں عوام کے لیے تحفہ، پیٹرول سستا

 

اسکیم کیلے پبلک سیکٹر کہ تعلیمی اداروں کہ بی ایس کے 1 اور دوسرے سمسٹر کہ طلبہ اپلائی کر سکیں گے۔وزیر تعلیم نے کہا کہ طلب علم کو جنریشن (13) کے جدید ترین کور i7 لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔ آن لائن درخواست کیلے آفیشل لنک مشتہر کر دیا گیا ہے جو کے تمام معلومات کیساتھ پنجاب ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔
وزیر تعلیم نے اور کہا کہ طلبہ https://cmlaptophed.punjab.gov.pk/ پر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔
وزیر تعلیم نے کہا کے بی ایس طلبہ کیلے 65 فی صد اور میڈیکل اسٹوڈنٹس کیلے 80 فی صد میرٹ مقرر کیا گیا ہے۔ یہ میرٹ انٹرمیڈیٹ کہ نمبرز کی بنیاد پر متعین کیا جائے گا۔ رانا سکندر حیات نے اور کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم کا پورٹل اوپن ہونے کہ بعد کچھ گھنٹوں میں ہی (34) ہزار سے زائد طلبہ رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.