اہم خبریںپاکستان

اپنی زندگی کو بے سہارا لوگوں کے لیے وقف کرنا ہی اصل مقصد ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آ باد  اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اپنی زندگی کو بے سہارا لوگوں کے لیے وقف کرنا ہی اصل مقصد ہے،سویٹ ہومز کے ہونہار بچے ہمارے معاشرے کا قیمتی اثاثہ بنیں گے، مستقبل میں یہ بچے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ثابت ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سویٹ ہوم اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے سویٹ ہوم اسلام آباد کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب نور سحر میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سویٹ ہومز کے ذریعے بے سہارا اور یتیم بچوں کی کفالت کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جن سے اللہ تعالی اپنے خاص مقصد کا کام لیتا ہے، زمر خان کا شمار بھی ان چند شخصیات میں ہوتا جن کو اللہ تعالی نے اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے چنا ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اپنی زندگی کو بے سہارا لوگوں کے لیے وقف کرنا ہی اصل مقصد ہے، سویٹ ہومز کے ہونہار بچے ہمارے معاشرے کا قیمتی اثاثہ بنیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button