
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر اسلام آبادپولیس کا فلیگ مارچ۔
فلیگ مارچ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان کی قیادت میں شہر کے مختلف علاقوں میں کیا گیا۔
فلیگ مارچ میں اسلام آباد پولیس اور قانون نافذ کر نے والے اداروں نے شرکت کی۔
فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام میں امن و امان کے قیام اور اتحاد و یگانگت کے فروغ کے لیے اسلام آباد پولیس کے عزم کا اظہار ہے،
فلیگ مارچ پاکستان سپورٹس کمپلیکس سے شروع ہو کر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہواواپس پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوا،
محرم الحرام کے دوران تمام مجالس اور جلوسوں کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں۔
محرم الحرام کے حوالے سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
سوشل میڈیا پر بھی خصوصی مانیٹرنگ کی جارہی ہے، مذہبی و فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئیگا۔
اسلام آباد کے امن پسند شہریوں سے امید کرتے ہیں کہ امن و امان کو یقینی بنانے میں پولیس اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کرینگے۔




