اہم خبریںپاکستان

ایل این جی کیس میں ضمنی ریفرنس ، سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نیب کی تحقیقات ٹیم کے سامنے پیش نہ ہوئے

اسلام آباد:  ایل این جی کیس میں ضمنی ریفرنس پر سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نیب کی تحقیقات ٹیم کے سامنے پیش نہ ہوئے، تاہم ان کے وکیل نے نیب راولپنڈی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے سوالنامہ وصول کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایل این جی کیس میں سابق مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو نیب راولپنڈی کی طرف سے طلب کیا گیا تھا لیکن وہ نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے ۔مفتاح اسماعیل کے وکیل نے نیب کی تفتیشی ٹیم سے سوالنامہ وصول کیا ہے. نیب کی طرف سے دو ہفتوں میں سوالنامے کا جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button