اہم خبریںپاکستان

عدلیہ پر حملے کی سازش پر صدرمملکت مستعفی ہوں، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف حکومت کے کالعدم ہونے والے صدارتی ریفرنس کو عدلیہ پر حملہ قرار دیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اورکہا کہ صدر مملکت اپنے منصب سے مستعفی ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کی نظرثانی کی درخواست پر فیصلہ خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی سپریم کورٹ کے جج کو بلیک میل، ہراساں اور خوف زدہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے دراصل عدلیہ پر حملے کی کوشش کی تھی،جو بھی عدلیہ پر حملے کی سازش کا حصہ بنے ہیں، پی ٹی آئی حکومت کے ان کرداروں کا محاسبہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کا آغاز وزیراعظم سے ہونا چاہیے کیونکہ انہوں نے سپریم کورٹ پر حملے کی نیت سے ریفرنس آگے بڑھایا، وزیراعظم کے ریفرنس کا ایک مقصد ملک کے ہر آزاد جج کو خوف زدہ کرنا بھی تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ پر حملے آمریت کی علامتیں ہیں، صدر عارف علوی نے عدلیہ پر غیرآئینی و غیرقانونی حملے میں وزیراعظم کے ایک ساتھی کا کردار ادا کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صدر عارف علوی اپنے منصب پر رہنے کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں، انہیں فوری مستعفی ہونا ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button