
اسلام آباد: کورونا وائرس سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 535 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 351 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 624 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 148، سندھ میں ایک لاکھ 38 ہزار 891، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 141، بلوچستان میں 15 ہزار 439، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 884، اسلام آباد میں 16 ہزار 936 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 912 کیسز رپورٹ ہوئے۔


