سعودی عرب کی نئی ایرلائن فلائی ادیل کا پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز،پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی
:سعودی عرب کی نئی ایرلائن فلائی ادیل نے پاکستان کے لئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا، فلائی ادیل کی پہلی پرواز سعودی عرب سے کراچی پہنچ گئی۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے ترجمان کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق فلائی ادیل کی پرواز ایف۔3661 ہفتہ کی صبح8 بجکر04 منٹ پر جناح انٹرنیشنل پر پہنچی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ فلائی ادیل کراچی کے لئے ہفتہ وار دو پروازیں چلائے گی، فلائی ادیل کراچی کے لئے ایک فلائٹ جدہ سے اور دوسری ریاض سے چلائے گی۔ سعودی عرب کی نئی ایرلائن فلائی ادیل کے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر واٹرکینن سے سلامی پیش کی گئی ۔