وفاقی وزیر جام کمال خان کی بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت، شہداء کو خراجِ عقیدت

0 7

:وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے بلوچستان کے اضلاع قلات اور ہرنائی میں ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، دہشتگرد حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے 18 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ہفتہ کو جاری بیان میں انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور شہداکی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کیا۔جام کمال خان نے کہا کہ یہ بزدلانہ دہشت گردی کا واقعہ جو ملک دشمن عناصر کی ایما پر کیا گیا، بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی ناکام کوشش ہے، ایسے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

وفاقی وزیر نے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی جرات اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہاکہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 23 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا،ملکی دفاع کیلئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہیں اور پوری قوم ان پر فخر کرتی ہے۔جام کمال خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور عوام ایک ساتھ کھڑے ہیں اور ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک آخری دہشت گرد اور اس کے سہولت کار کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا،

ہمارے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک کے امن و سلامتی کی محافظ ہیں اور ان کی قربانیاں قوم کے حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.