بین الاقوامی
نریندر مودی نے بابری مسجد کی متنازع اراضی پر رام مندر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایودھیا میں بابری مسجد کی متنازع اراضی پر رام مندر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔ امریکی خبررساں ادارے’ اے پی’ کی رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث بڑے ہجوم کو محدود کرنے کے باوجود ہندوؤں نے مندر کا سنگِ بنیاد رکھنے کا جشن منایا۔ نریندر مودی نے پوجا کی اور پتھر کے 9 بلاکس جن پر رام کنندہ تھا کو ایک چھوٹے سے گڑھے میں رکھا، اس دوران لوگوں نے مذہبی نعرے لگاتے ہوئے مندر کی تعمیر کے آغاز کا جشن منایا۔ یہ مندر ساڑھے 3 برس کے عرصے میں مکمل ہونے کا امکان ہے اور یہ بلاکس مندر کی سنگِ بنیاد ہیں۔



